انسانیت ❤️

یوں تو ھم روز ہی نمازوں میں گر کر رب کے ہاں اپنی حاضری کو یقینی بناتے ہیں لیکن کیا آپ میں سے کسی نے بھی زندگی کو کسی نیۓ نظریہ سے دیکھنے کی کوشش کی. اپنے معاشرے کے غریبوں کی مدد ھمارا مزہبی اور انسانی فریضہ ہے کیونکہ شاید کہیں نہ کہیں اس بگاڑ کا باعث ھم خود ہیں اگر ھمارے ہاں اس فریضے کو بھی نماز روزے جتنا اھم سمجھا جاتا تو شاید ھمارے ملک میں لوگ بھوکے نہ سوتے.پاکستان میں غربت کا یہ حال ہے کہ 4.2 ملیں سے زاید افراد غربت اور لاچارگی کا شکار ہیں. اب اگر پوری دنیا کا اندازہ لگایا جاۓ تو بات کہاں سے کہاں پہنچ جاۓ. اپنے معاشرے کے غریبوں کی مدد کا درس تو مزہب دیتا ہے. دنیا کے کسی بھی مزہب کی مقدس کتاب اٹھا کر پڑھ لو سب انسانی مساوات اور ہمدردی کا درس دیتے ہیں. تو پھر ایسی کیا وجہ ہے کہ ھم اس فرض سے روشناس نہیں. جو شخص خدا کی محبت دل میں رکھتا ہے وہ کبھی ان فرائض سے چڑھ نہیں کھاتا. تو پھر آئیں اور اس نیک کام میں ہاتھ سے ہاتھ ملائیں. ان غریبوں بےسہاروں کا سہارہ بنیں آئیے اور اس مزہبی فریضے میں اپنا حصہ ڈال کر انسانی مساوات کا ثبوت دیں

BY SANIA ZAIDI